تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 فروری 2016
وقت اشاعت: 4:18

بان کی مون کی استنبول میں بم دھماکے کی مذمت

جیو نیوز - نیویارک.........اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ترکی کے شہر استنبول میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’’بدترین جرم‘‘ قرار دیدیا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل بان کی مون نے متاثرہ خاندانوں، ترکی اور جرمنی کی حکومتوں اور دھماکے کی زد میں آنے والے غیر ملکی شہریوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دھماکے کے مجرموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.