20 فروری 2016
وقت اشاعت: 17:21
روس میں 50 کتابیں جلا دیں گئیں ، 500 لائبریریوں سے ہٹا دی گئیں
جیو نیوز - ماسکو..... روسی حکام نے 50 سے زائد کتابیں جلا دی ہیں جبکہ 500 سے زائد دیگر کتابوں کو کالج لائبریریوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان کتابوں میں ایسے خیالات موجود ہیں جو روسی نظریات کے خلاف ہیں۔جن کتابوں کو جلایا یا ہٹایا گیا ہے وہ امریکا میں قائم ایک تنظیم ’سوروز فنڈ‘ کی رقوم سے چھاپی گئی تھیں۔
اس فنڈ کو گزشتہ برس نومبر میں ’ناپسندیدہ ایجنٹ‘ یا ادارہ قرار دیتے ہوئے اسے روس میں کام کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ان کتابوں کو روس کے شمال مغربی علاقے کومی میں واقع دو کالجوں سے ہٹایا گیا ہے۔
ان میں سے بعض کُتب کو بعد ازاں اسکول کے ایک احاطے میں جلا دیا گیا۔کومی کے وزیر تعلیم کی طرف سےلکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ان کُتب کو ایک صدارتی نمائندے کی طرف سے جاری کردہ ایک تحریری درخواست پر ہٹایا گیا ہے۔