20 فروری 2016
وقت اشاعت: 20:33
مقبوضہ کشمیر :بس حادثے میں 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
جیو نیوز - سری نگر.....مقبوضہ کشمیر میں ، بس حادثے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حادثہ مقبوضہ کشمیر ضلع ادھم پور میں پیش آیا، جہاں مسافروں سے بھری بس سڑک سے اتر گئی او ر کھائی میں جاگری ، نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔حادثے کیو جہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی ۔