تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 فروری 2016
وقت اشاعت: 23:46

ایف بی آئی ششی تھرورکو پوچھ گچھ کیلئے جلد طلب کرے گی

جیو نیوز - نئی دہلی.......ایف بی آئی کی تحقیقاتی رپورٹ میں تصدیق کے بعد کہ بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کو زہر دے کر ماراگیا ہے،اس سلسلے میں ایف بی آئی ششی تھرورکو پوچھ گچھ کیلئے جلد طلب کرے گی۔

سنندا پشکر کی موت کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا،کانگریس کے ایم پی ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کا قتل کیسے ہوا۔ایف بی آئی کو سرا مل گیا،ادارے نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ سنندا کو زہر دے کر ماراگیا ہے،اس حوالے سے ششی تھرور سے جلد پوچھ گچھ ہو گی۔

سنندا پشکر قتل کیس دہلی پولیس کے لئےہائی پروفائیل کیس بنا ہوا ہے،کیوں کہ ششی اور سنندا کی کہانی ہے تو اصلی،لیکن اسکرپٹ پورا فلمی ہے،ان دونوں کی شادی 2010ء میں ہوئی،اس وقت 54سال کےششی تھرور اور51سال کی سنندا کی یہ تیسری شادی تھی۔

سنندا پہلی بار 2009ء میں سرخیوں کی زینت بنیں جب آئی پی ایل کے لئے کئی ٹیموں کو لائسنس جاری کئے جا رہے تھے، ٹیم کوچی کی خریداری میں متنازع کرپشن پرتھرور کو مرکزی وزیر کے عہدے سے مستعفی بھی ہونا پڑاتھا، سنندا تھرور لواسٹوری ٹھیک ٹھاک چل رہی تھی کہ درمیان میں ہوئی ایک اور انٹری۔

تھرورکےاکاؤنٹ سے مہر تارڑ کے ٹوئٹس سامنے آئے،اگرچہ تھرور اور مہر تارڑ نے اپنےتعلقات سے متعلق خبروں کی تردید کی لیکن سنندا کی تسلی نہ ہوئی اور پھر 17جنوری 2014ء کو وہ دہلی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مردہ پائی گئیں۔سنندا قتل کیس کی گتھیاں ابھی پوری طرح سلجھی نہیں،ایف بی آئی کو تلاش ہے اس شخص کی جس نے سنندا کو زہر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.