تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 فروری 2016
وقت اشاعت: 6:55

امریکی اسپیس ایکس راکٹ لینڈنگ کرتے ہوئے تباہ

جیو نیوز - نیویارک......امریکا کا ایک اسپیس راکٹ اسپیس ایکس لینڈنگ کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی اسپیس ایکس راکٹ خلا سے کامیاب مشن کے بعد امریکی ایئربیس پر اترا،لیکن لینڈنگ کرتے ہوئے راکٹ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور 230 فٹ لمبا راکٹ ایک طرف گرگیا، جس کے بعد راکٹ زوردار دھماکے سے تباہ ہوگیا۔

یوں تو راکٹس خلاء میں روانگی کے دوران اکثر و بیشتر فن خرابی کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن یہاں قصہ کچھ مختلف ہے۔کیلیفورنیاایئر بیس میں230فٹ کا اسپیس ایکس راکٹFalcon 9مشن کامیابی سے مکمل کر کے زمین تک پہنچا اور کامیابی سے لینڈ بھی کر گیا تاہم بد قسمتی سے اپنے اسٹینڈز پر کھڑا نہ ہو سکا اور اُلٹ کر زمین پر گر گیا۔

راکٹ کے گِرتے ہی زوردار دھماکا ہوا اور راکٹ تباہ ہو گیا۔واضح رہے کہ اب تک لینڈنگ کے دوران راکٹس کی تباہی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.