تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 فروری 2016
وقت اشاعت: 23:53

داعش نے عراق میں تین ہزار سے زائد افراد غلام بنالیے ، اقوام متحدہ

جیو نیوز - نیویارک........اقوام متحدہ نے کہاہے کہ عراق میں اب بھی داعش کے قبضے میں تین ہزار سے زائد غلام ہیں ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے قبضے میں ساڑھے تین ہزار کے قریب لوگوں کو اب بھی غلام بنا کر رکھا گیا ہے۔

غلامی پر مجبور افراد میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اِن مقید افراد میں سے بیشتر کا تعلق ایزدی (یزیدی) کمیونٹی سے ہے۔ اِس بیان میں کہا گیا کہ اِس عسکریت پسند گروپ کی بعض کارروائیاں جنگی جرائم کے علاوہ نسل کشی کے زمرے میں آتی ہیں۔

جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ عراق اور شام کے خاصے وسیع علاقے پر کنٹرول رکھتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.