تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 فروری 2016
وقت اشاعت: 7:7

محصور شامی علاقے تک مزید امدادی سامان پہنچ گیا، ریڈ کراس

جیو نیوز - واشنگٹن........اقوام متحدہ اور عالمی امدادی تنظیم ریڈکراس نے کہاہے کہ محصور شامی علاقوں تک مزید امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ان دونوں اداروں کو جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ ایک امدادی ٹیم کو ایک مقام پر آگے جانے سے روکا بھی گیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے لیے سلامتی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے انہیں مزید وقت درکار ہے۔

واضح رہے کہ لبنانی سرحد کے قریب واقع علاقے زبادانی اور مضایا کو حکومتی فورسز نے چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے، جب کہ ادلب صوبے میں فووا اور کفرایا کے علاقوں کو حکومت مخالف باغیوں نے گھیر رکھا ہے، جب کہ ان محصور علاقوں میں سینکڑوں عام شہری پھنسے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.