تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 فروری 2016
وقت اشاعت: 10:36

شہزادی کیٹ کا ’’دلوں کی شہزادی‘‘بننے کا مشن

جیو نیوز - لندن......برطانوی شاہی خاندان کی بہو اپنی ساس کے نقش قدم پر چلنے لگیں،ساس کی انگوٹھی بہو کے ہاتھ میں ،دونوں کے کپڑے بھی تقریباً ایک جیسے اور اب سماجی کاموں میں بھی پیش پیش ۔

لیڈی ڈیانا کی بہو شہزادی کیٹ اپنی ساس کے نقش قدم پرچلنے لگیں،برطانوی اخبار کے مطابق ڈچز آف کیمبرج اگلے ماہ 8فروری سے چلڈرن مینٹل ہیلتھ ویک مہم کا آغازکر رہی ہیں۔

شہزادی کیٹ ایک ویڈیو کے ذریعے لوگوں میں بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت سے متعلق شعور بیدار کریں گی۔ شہزادی کیٹ کم عمر افراد کو یہ بھی تعلیم دیں گی کہ زندگی میں پیش آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کس طرح کیا جاسکتا ہے،80ءکی دہائی میں شہزادی ڈیانا نےبھی ایڈز میں مبتلا افراد کے لئے ایسی ہی مہم چلائی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.