تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 فروری 2016
وقت اشاعت: 13:14

افغانستان :روسی سفارتخانے کے باہر خودکش حملہ،4 افراد ہلاک

جیو نیوز - کابل......افغانستان میں روسی سفارتخانے کے باہر خودکش حملہ ہوا ہے۔خودکش حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 24 افراد زخمی ہوئےہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں روسی سفارتخانے کے باہر مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے بعد بس میں اگ لگ گئی۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.