تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 فروری 2016
وقت اشاعت: 14:3

برطانوی جہادی جان12 نومبر کے ڈرون حملے میں ہلاک ہو ا :داعش

جیو نیوز - دمشق.......داعش کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ برطانوی ’’جہادی جان‘‘12 نومبر میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

شدت پسند تنظیم کے ترجمان دابق نامی آن لائن رسالے میں دولت اسلامیہ نے کویت میں پیدا ہونے والےجہادی جان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کا اصل نام محمد اموازی تھا۔

نومبر میں امریکی فوج کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ شام کے علاقے رقّہ میں امریکا کے ایک فضائی حملے میں جہادی جان کے نام سے مشہور دولتِ اسلامیہ کا برطانوی شدت پسند محمد اموازی ہلاک ہو گیا ہے۔

مذکورہ جہادی کو شام میں امریکی صحافی اسٹیون سوتلوف اور جیمز فولی، برطانوی امدادی کارکن ڈیوڈ ہینز اور ایلن ہیننگ، امریکی امدادی کارکن عبدالرحمٰن کیسگ اور بہت سے دیگر مغویوں کو ہلاک کرتے دکھایا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.