تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 فروری 2016
وقت اشاعت: 10:59

امریکاکی شمال مشرقی ریاستوں میں برفباری؛نظام زندگی درہم برہم

جیو نیوز - نیویارک.....امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفباری سے زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ حکام نے رواں ہفتے بڑے برفانی طوفان کی واننگ جاری کردی مشی گن ، کنٹکی اور میزوری میں شدید برف باری کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ پھسلن کے باعث کئی درجن گاڑیاں حادثے کا شکار ہوئیں ۔

امریکی محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز کے دوران اوہائیو ، شمالی جارجیا ، شمالی کیرولائنا ، ٹینیسی اور کنٹکی میں بڑے برفانی طوفان کی وارننگ جاری کردی ہے ۔

دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما کا مشی گن آمد پر برف باری نے استقبال کیا ۔ صدر اوباما ڈیٹرائٹ میں آٹو شو میں شرکت کے لیے پہنچنے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.