1 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:17
بھارت میں پہلی بار داعش کی موجودگی کی تصدیق
جیو نیوز - نئی دہلی.......بھارت میں پہلی بار داعش کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پولیس نے داعش کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی عمریں 19سے 23سال کے درمیان ہیں، ایک نوجوان انجینئرنگ کا طالبعلم ہے، باقی 3گریجویشن کر رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان انٹرنیٹ کے ذریعے شام اور عراق میں داعش سے رابطے میں تھے، جو بھارتی یوم جمہوریہ سے پہلے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔