تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مارچ 2016
وقت اشاعت: 23:48

تیو نس:بے روز گاری کیخلاف احتجاج،ا یک پولیس اہلکار ہلاک

جیو نیوز - تیونس......تیو نس میں بے روز گاری کے خلاف شہریوں کے احتجاج کے دورا ن جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

تیونس کے مختلف شہروں میں بے روزگاری کے خلاف احتجاج تیسرے سے بھی جاری رہا۔ مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر توڑ پھوڑ کی کوشش کی اور جنوبی علاقے گوبیلیمیں ایک پولیس چوکی کو آگ لگادی ۔

کیسرین صوبے میں ہزاروں افراد نے سرکاری عمارت کے باہر احتجاج کیا ،مظاہرین کو کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا ،پولیس سے جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.