تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:16

یونان : غیر ملکی مہاجرین کی 3کشتیاں ڈوبنے سے 44 افراد ہلاک

جیو نیوز - ایتھنز......یونان کے ساحل کے قریب غیر ملکی مہاجرین کی تین کشتیاں ڈوبنے کے واقعے میں کم از کم 44 افراد ڈوب کر ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ۔

عرب ٹی وی کے مطابق تینوں کشتیاں یونان کے بحیرۂ ایجہ میں واقع یونانی جزائر کے ساحلوں کے قریب ڈوب گئی تھیں۔ یونانی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 44افراد میں 20بچےاور 17خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ 74افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کشتیوں پر یورپی ممالک میں پناہ لینے کے درجنوں خواہشمند سوار تھے۔ایک سال کے دوران بحیرۂ ایجہ کو عبور کرنے کی کوشش میں 113غیر ملکی مہاجرین اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.