تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:32

روسی فوج کی یوکرینی سرحد کے قریب جنگی مشقوں کا آغاز

جیو نیوز - ماسکو......روسی فوج نے یوکرین کی سرحد سے نزدیک قصبے میں جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا۔روسی فوج کی جنگی مشقوں میں زمینی فوج کے تمام یونٹس نے حصہ لیا۔

اپنے آپ کو دشمن کی نظر سے چھپانا، چھپ کر حملے کرنا، گولیوں کی برسات سے بچنا اور زخمی ساتھیوں کو مدد دینے کی مشقیں مشقوں کا حصہ تھیں۔

روسی وزارتِ دفاع حکام کے مطابق نیٹو کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے جواب میں روسی فوج رواں سال چار نئے ملٹری ڈیویژنز بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.