2 مارچ 2016
وقت اشاعت: 10:21
چینی اور مصر ی تعلقات کے 60 برس، تاریخی شہر الاقصرمیں تقریب
جیو نیوز - قاہرہ......چین اور مصر کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے 60 برس مکمل ہونے پر مصر کے تاریخی شہر الاقصرluxor میں خصوصی تقریب ہوئی۔
تقریب میں مصری صدر السیسی نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ شرکت کی، جہاں دونوں ملکوں کے فن کاروں کی جانب سے پرفارمنس دی گئی۔ چینی صدر نے اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ تاریخی مقامات کا بھی دورہ کیا۔
چینی صدر ان دنوں مشرقِ وسطیٰ کے ملکوں کے دورے پر ہیں، دورے کے دوران چینی صدر نے مصر اور مشرق وسطی کیلئے اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان 21معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔