2 مارچ 2016
وقت اشاعت: 10:53
جاپان کی بھی ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کی منظوری
جیو نیوز - ٹوکیو......عالمی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد جاپان کی کابینہ نے بھی ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کی منظوری دے دی۔ جاپانی کابینہ میں آج اس بات کی منظوری دی گئی ۔
جاپانی کابینہ کی منظوری کے تحت جاپانی کمپنیوں کو ایران کی تیل اور گیس کی صنعتوں میں سرمایہ کاری کی اجازت ہو گی۔ اس سے قبل ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹائے جانے پر جاپانی حکومت نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا۔