تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مارچ 2016
وقت اشاعت: 11:58

چین میں سردی کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جیو نیوز - بیجنگ........چین میں جاری خون جما دینے والی سردی سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جس سے سردی کا 30سالہ ریکار ڈ ٹوٹ گیا ہے۔

شمال مشرقی چین میں گزشتہ روز سے جاری شدیدبرف باری اور دھند سے شاہراہیں بند،سینکڑوں پروازیں منسوخ اور بحری جہازوں کی سروس معطل ہوئی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ زمین پر برف کی23سینٹی میٹرسے لے کر40سینٹی میٹر تک موٹی تہہ بن گئی ہے جس کو ہٹانے کے لئے 400گاڑیاں اپنے فرائض انجام دینے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت چین کادرجہ حرارت منفی20ڈگری سے بھی کم ہو گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.