تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مارچ 2016
وقت اشاعت: 16:8

افغانستان:پینٹاگون نے داعش جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کی اجازت دیدی

جیو نیوز - واشنگٹن........ پینٹاگون نے امریکی فوجی کمانڈرز کو افغانستان میں دہشت گرد تنظیم داعش کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کیلئے کارروائیوں کی اجازت دے دی ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے گذشتہ ہفتے جاری ہونے والے ایک بیان میں افغانستان میں موجود داعش کے خراسان گروپ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے ریپبلکن سینیٹر جان میک کین نے کہا کہ معلوم ہوتا ہے کہ صدر براک اوباما کی ڈیموکریٹ انتظامیہ اب اس حقیقت کے حوالے سے جاگ گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ایک سال سے بھی زائد جاری رہنے والی امریکی فوجی مہم کے باوجود، داعش عالمی سطح پر پہنچ گئی ہے اور بڑھ رہی ہے۔جان میک کین نے ایک سماعت کے دوران بتایا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے دی جانے والی اجازت وقت کی ضرورت ہے ہم میں سے بیشتر یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ہم نے داعش کے خلاف اپنے حملوں کو عراق اور شام تک محدود کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.