3 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:22
امریکی نائب صدر کااہلیہ کےہمراہ ترکی کی تاریخی مسجدکا دورہ
جیو نیوز - استنبول ......امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ترکی کی تاریخی سلطان احمد مسجد کا دورہ کیا۔
امریکی نائب صدر جوبائیڈن آج کل ترکی کے دورے پر ہیں، انہوں نے استنبول کی بلیو مسجد کا دوہ کیا، جو سلطان احمد مسجد کے نام سے مشہور ہے،اس موقع پر ان کی اہلیہ جِل بائیڈن بھی ہمراہ تھیں۔
امریکی نائب صدر آج ترک ہم منصب طیب اردوان اور وزیراعظم احمد داود اگلو سے ملاقات کریں گے، جس میں شام کی صورتحال اور داعش کے خلاف جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔