تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:15

شینگن زون میں سرحدوں پر چیکنگ کی مدت میں توسیع پر غور

جیو نیوز - برسلز ...... پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابوپانے کیلئے یورپی یونین کے متعدد ممالک نے شینگن زون کے اندر اپنی سرحدوں پر چیکنگ کی مدت میں توسیع پر غور شروع کردیاہے۔

رپورٹس کے جرمنی، آسٹریا، بلجیم ، سویڈن اور ڈنمارک اس طرح کے اقدامات پر غور کرنیوالے ملکوں میں شامل ہیں، غورکے بعد سرحدوں پر چیکنگ کی مدت میں 2017ء کے اواخر تک توسیع کی جا سکتی ہے۔ موجودہ ضوابط کے تحت جرمنی میں آنے والوں کے لیے سرحد پر چیکنگ کا سلسلہ اس سال مئی میں ختم کرنا پڑے گا تاہم برلن حکومت اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ سال کی توسیع کر سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.