تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 مارچ 2016
وقت اشاعت: 11:7

حزب اللہ کو ہتھیاروں کی فراہمی پر تشویش ہے، جان کیری

جیو نیوز - ریاض .....سعودی عرب کے دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے لبنانی تنظیم حزب اللہ کو ہتھیاروں کی فراہمی پر تشویش ہے۔

جان کیری نے سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر سے ملاقات کی۔ بعدازاں پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی جماعت ہونے کے باوجود حزب اللہ کے پاس 80 ہزار میزائل موجود ہیں جو خطرے کی علامت ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.