تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مارچ 2016
وقت اشاعت: 0:54

پرتگال میں قدامت پسند مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا صدر منتخب

جیو نیوز - لسبن.......پرتگال میں قدامت پسند مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا صدر منتخب ہوگئے۔ پرتگال میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں قدامت پسند رہنما مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا کامیاب رہے ۔

پرتگال میں صدر کا عہدہ اختیارات کے اعتبار سے رسمی سا ہے اور اس عہدے کے پاس انتظامی اختیارات نہیں ہیں، تاہم یہ عہدہ مختلف معاملات پر اپنی آواز اٹھا سکتا ہے اور کسی بحران کی صورت میں پارلیمان تحلیل کرنے کے اختیار کا حامل بھی ہے۔

اتوار کے روز ہونے والے انتخابات میں ڈی سوزا نے قریب 52 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.