7 مارچ 2016
وقت اشاعت: 1:11
شام کا بحران، جنیوا میں مذاکرات کےنئے دور کاآغاز
جیو نیوز - جنیوا...... شام کے بحران کے سیاسی حل کے سلسلے میں پیر سے جنیوا میں مذاکرات کا ایک نیا دور شروع ہوگیا ہے جس میں امریکہ، روس، سعودی عرب ، ایران اور شام کے نمائندے شریک ہیں۔
شامی اپوزیشن مذاکراتی ٹیم کے رکن فواد علیکو نے کہا ہے کہ امریکا مذاکرات میں غیر مشروط شرکت کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے۔
ایک غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد علیکو نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دھمکی دی ہے کہ اگر شامی اپوزیشن وفد نے مذاکرات سے قبل شرائط پیش کریگا تو اپوزیشن گروپوں کو امریکی امداد بند کردی جائے گی اوروہ اچھے دوست سے محروم ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شامی اپوزیشن مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ریاض حجاب سے ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے دباؤ ڈالا۔ لیکن کل منگل کو ہم جنیوا مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ امریکی دباؤ اپوزیشن کو اپاہچ اور کمزور کرنے کے مترادف ہے۔