تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:32

چین اور تاجکستان کا سیکیورٹی تعاون مزید مستحکم کرنے کا عزم

جیو نیوز - بیجنگ.........چین اور تاجکستان نے سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ یہ اتفاق رائے تاجکستان کے نیشنل سیکیورٹی کے چیئرمین سیمیومین یاتیوف اور چین کے پبلک سیکیورٹی کے وزیر جیاؤ شینکن کے درمیان پیر کے روز بیجنگ میں ہونے والی ایک ملاقات میںہوا ۔

ملاقات میں چین کے پبلک سیکیورٹی کے وزیر نے کہا کہ دہشتگردی ،علیحدگی و عسکریت پسندی ،سرحدی کنٹرول اور دونوں ممالک کے سیکیورٹی اداروں کی تربیت سے عملی تعاون مزیدبڑھے گا۔جیاؤ نے کہا کہ باہمی تعاون دونوں ممالک اور خطے میں چیلنجز اور امن کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔

اس موقع پر تاجکستان کے نیشنل سیکیورٹی کے چیئرمین نے سلامتی کے شعبہ میں چین کے ساتھ تعاون پر آمادگی ظاہر کی اورکئی عرصے سے چین کی امداد اور تعاون پر چین کا شکریہ اداکیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.