7 مارچ 2016
وقت اشاعت: 3:5
جان کیری کل سے چین کا دوروزہ دورہ شروع کرینگے
جیو نیوز - بیجنگ........امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کل سے چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ 26اور 27جنوری کو چین کا دورہ کریں گے ۔دورے کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ چینی حکام کے ساتھ باہمی تعلقات اور دلچسپی کے دیگر امور کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
انہوںنے کہا کہ چین کو امید ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات مستحکم ہوں گے ۔