تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مارچ 2016
وقت اشاعت: 3:37

شام :روسی میزائل حملہ میں 16افرادہلاک

جیو نیوز - دمشق......... شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں میزائل حملے میں 11 عسکریت پسند اور پانچ عام شہری ہلاک ہو گئے۔ میزائل روسی فورسز نے داغا ،حملے میں متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں ایک میزائل حملے میں کم از کم 11 عسکریت پسند اور پانچ عام شہری ہلاک ہو گئے ۔ آبزرویٹری کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ میزائل روسی فورسز یا حکومتی فوج نے داغا تھا۔

اس مبصر گروپ کے مطابق اس واقعے میں متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا، جب باغی گروپوں النصرہ فرنٹ اور الاحرار الشام کے عسکریت پسند ایک مفاہمتی بات چیت کے لیے جمع تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.