تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:20

ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں،بھارتی صدر

جیو نیوز - نئی دہلی ......... بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے کہا ہے کہ بھارت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں، اختلافات رائے کو دور کرنے کا مہذب طریقہ مذاکرات ہی ہیں۔

بھارت کے 67 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں انہوں نے ہم وطنوں خاص طورپر بھارتی مسلح افواج اور دیگر سیکورٹی اداروں کو67 ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ملک کی سالمیت کے دفاع اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے جان دینے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ26 جنوری 1950کو ہم نے خود کو بھارت کے آئین کے ماتحت کیا، آج ہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی صورت میں اپنے رہنمائوں کی غیر معمولی جدوجہد کے ثمرات دیکھ رہے ہیں۔ پائیدار جمہوری اداروں نے ترقی کا تسلسل برقرار رکھا، آج بھارت ایک ابھرتی طاقت اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے۔

پرناب مکھر جی نے کہاکہ بھارت میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، ہمیں تشدد، عدم برداشت کے رجحانات رکھنے والی قوتوں سے خود کو محفوظ بنانا ہوگا۔ ہمارے جمہوری ادارے تمام شہریوں کیلئے انصاف ، برابری اور معاشی مساوات یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ اصلاحات اور تعمیری قانون سازی کریں، فیصلہ سازی میں تاخیر ترقی کے عمل کو نقصان پہنچاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.