تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:36

بھارت:کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے

جیو نیوز - سرینگر.........کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری حق خودارادیت دینے سے بھارت کے مسلسل انکار کے خلاف احتجاج کیلئے کل بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور اے پی ایچ سی اورجے کے ایل ایف کے سربراہان میرواعظ عمر فاروق اورمحمد یاسین ملک نے دی ہے ۔کل مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال کی جائے گی جبکہ دنیا بھر کے دارلحکومتوںمیں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر پورے مقبوضہ علاقے خاص طور پر سرینگر اورجموںمیں نام نہاد سیکورٹی کے نام پر سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ادھر وادی کشمیر میںکریک ڈاؤنز کے دوران سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.