تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مارچ 2016
وقت اشاعت: 19:8

لیبیا؛ پارلیمنٹ اراکین کاحکومت کی توثیق سے انکار

جیو نیوز - تریپولی.....شورش زدہ ملک لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ متحدہ حکومت کو مسترد کر دیا ہے۔

پارلیمنٹ کے ایک رکن علی الغائدی کا کہنا ہے کہ اراکین نے اس حکومت کی توثیق سے انکار کر تے ہوئے ایک نئی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ کا اجلاس مشرقی شہر تبروک میں ہوا اور 104 میں سے نواسی نے یونٹی حکومت کے خلاف ووٹ دیا۔ اِس پارلیمانی فیصلے کو اقوام متحدہ کی لیبیا میں امن قائم کرنے کی کوششوں کے لیے ایک شدید جھٹکا قرار دیا گیا ہے۔

اِس حکومت کو لیبیا کی صدارتی کونسل نے اقوام متحدہ کی حمایت کے ساتھ گزشتہ ہفتے کے دوران تجویز کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.