8 مارچ 2016
وقت اشاعت: 0:49
لندن کے 4 اسکول بم کی اطلاع پر خالی کرالیے گئے
جیو نیوز - لندن......غیرملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ لندن کے 4 اسکول بم کی اطلاع پر خالی کرالیے گئےہیں۔میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان کے مطابق لندن کے 4اسکولوں میں آج صبح دھمکی آمیز فون موصول ہوئے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ فون کالز میں اسکولوں میں دھماکا خیز ڈیوائسز نصب کرنے کی اطلاع دی گئی،اسکول خالی کرانے کے بعد ان کی تلاشی لی جارہی ہے۔