تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 مارچ 2016
وقت اشاعت: 3:48

بھارتی طیارے نے ’’غلطی‘‘سے راجستھان میں 5 بم گرا دیے

جیو نیوز - راجستھان......آج بھارتی لڑاکا طیارے نے غلطی سے ایک نہ دو، پورے 5بم راجستھان میں گرادیئے، بم گرانے سے باڑھ میر کا گگڈی علاقہ دھماکے سے گونج اٹھا۔

بھارت دنیا میں اسلحہ خریدنے والے ممالک میں سرِ فہرست ہے لیکن اس کے عسکری نظام میں وقتاً فوقتاً خامیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔ گزشتہ روزبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ 9ارب ڈالرز کے عوض 36 رافائل لڑاکا طیارے خریدنے کی ریکارڈ ڈیل کےقریب پہنچ گئے اورآج بھارتی فضائیہ کو عالمی سطح پر اس وقت شدید حزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب راجستھان میں یوم جمہوریہ کی تقریب کی فضائی نگرانی پر مامور طیارے نے غلطی سے 5بم گرا دیئے۔

باڑ میر میں گگڈی کے مقام پر گرنے کے بعد دھماکوں کی آوازیں 10 کلومیٹر تک سنی گئیں۔البتہ جانی نقصان نہیں ہوا۔ 2009ء میں بھی راجستھان کے علاقے جیسلمیر میں بھارتی فضائیہ کاپائلٹ مگ طیارے سے غلطی سے ایک سو پونڈ کا بم گرا بیٹھا تھا۔

گزشتہ سال جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق صرف 5 سال میں بھارتی فضائیہ کے 20 طیارے حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوچکے ہیں۔ایسے میں دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ بھارتی پائلٹوں کی ناقص تربیت اور پیشہ ورانہ امور میں نااہلی کسی بڑے سانحے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.