8 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:13
امریکا ،یورپ ،ایشیا میں سردی:مرنیوالوں کی تعداد سو ہوگئی
جیو نیوز - نیویارک.........امریکا ،یورپ سمیت مشرقی ایشیائی ممالک میںشدید سردی کی وجہ سے مرنیوالوں کی تعداد سو ہوگئی ہے ۔ برفانی طوفان اور سخت سردی نے تین براعظموں کو جکڑ رکھا ہے
امریکا،یورپ اور ایشیائی ممالک سخت سردی کی لپیٹ میں آگئے۔مشرقی ایشیا میں غیرمعمولی سردی پڑنے سے تائیوان میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت معمر افراد کی تھی ،جنوبی کوریا میں ہوائی اڈے بند ہو جانے سے کئی سو پروازیں منسوخ ہیں ۔
ہانگ کانگ، جنوبی چین اور جاپان میں بھی برفانی طوفان آئے ہیں ۔ امریکہ میں برفانی طوفان کے ٹل جانے کے بعد صفائی کا عمل جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ معمولات زندگی پوری طرح بحال ہونے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں