تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:46

لاطینی امریکا میں حزب اللہ کی سرگرمیوں میں اضافے کا دعویٰ

جیو نیوز - واشنگٹن.........ایران وشام نوازجنگجو تنظیم حزب اللہ کے ایک ایجنٹ کے حوالہسے بتایا گیاہے کہ اس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ لاطینی امریکا سمیت کئی دوسرے خطوں کے ایران دشمن ملکوں کے بارے میں معلومات جمع کرتا رہا ہے۔

مبصرین نے حزب اللہ کے مبینہ ایجنٹ کے دعوے کو موجودہ حالات میں شام میں روسی فوجی مداخلت کے تناظر میں نہایت خطرناک قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جب سے روس نے شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں اپنی فوج اتاری ہے اس کے بعد سے شامی حکومت کو حزب اللہ کے جنگجوؤں کی زیادہ ضرورت پیش نہیں آ رہی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ حزب اللہ نے بھی اپنی زیادہ توجہ لاطینی امریکا پر مرکوز کر دی ہے اور وہ ایران کی معاونت سے اب لاطینی امریکا میںسرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں میکسیکو اور کینیڈا کے انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ طور پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاطینی امریکا کے ملکوں میں حزب اللہ کی سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ ہو چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.