تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 مارچ 2016
وقت اشاعت: 12:25

امریکا :نیول میڈیکل سینٹر میں مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع، 3اسکول بند

جیو نیوز - نیویارک.......امریکا میں نیول میڈیکل سینٹر کی عمارت میں فائرنگ اور مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع کے بعد پولیس نے تلاشی شروع کردی ہے، تین نزدیکی اسکول بھی بند کرادیئے گئے ہیں۔

سن ڈیاگو نیول سینٹر کے فیس بک پیج پر پوسٹ کر کے میڈیکل سینٹر میں مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع دی گئی، پوسٹ میں سینٹر کی عمارت نمبر 26 میں مسلح شخص کے دیکھے جانے کی اطلاع دی گئی اور لوگوں کو بھاگنے، چھپنے یا لڑنے کی ہدایت دی گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس سینٹر پہنچ گئی اور عمارت کو گھیرے میں لے کر کمروں کی تلاشی لی گئی۔ پولیس اطلاع دینے والی خاتون کو بھی تلاش کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.