8 مارچ 2016
وقت اشاعت: 12:41
لندن اور پیرس کےاسکولوں میں بم کی اطلاعات غلط ثابت
جیو نیوز - لندن ......لندن کے 14اور پیرس کے 6اسکولوں میں بم کی اطلاع پر اسکول خالی کرالیئے گئے، تلاشی کے بعد تمام اطلاعات غلط ثابت ہوئیں۔
میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق لندن، کارن وال اور ویسٹ مڈ لینڈ کے تقریباً 14اسکولوں میں آج صبح دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں، فون کرنے والے نے اسکولوں میں دھماکا خیز ڈیوائسز نصب کرنے کی اطلاع دیں۔
ان اطلاعات کے بعد اسکولز خالی کرا لیے گئے، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی کے بعد تمام اسکولوں کو کلیئر کردیا ہے، پیرس کے بھی چھ اسکولوں میں بم کی اطلاعات پر اسکول خالی کرالیے گئے، فرانسیسی پولیس کے مطابق تلاشی پر صرف ایک اسکول سے مشتبہ بیگ ملا۔