9 مارچ 2016
وقت اشاعت: 14:38
برمنگھم :بم کی اطلاع پر اسکول خالی کرالیا گیا
جیو نیوز - برمنگھم.......برمنگھم کے ایک اسکول میں بم کی اطلاع پر اسکول خالی کرالیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گریٹ بار اسکول کو صبح 8 بج کر40 منٹ پر بم کی اطلاع دی گئی۔
برطانوی میڈیاکا مزید کہنا ہے کہ ویسٹ مڈ لینڈز پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے، منگل کو بھی مڈلینڈ کے 6اسکولوں میں بم کی اطلاع دی گئی تھی۔