9 مارچ 2016
وقت اشاعت: 18:56
بھارت ،وزیر کی کال ہولڈ کرانے پر خاتون ڈپٹی ایس پی کا تبادلہ
جیو نیوز - نئی دہلی.......بھارتی ریاست کرناٹک میں وزیر کی کال ہولڈ کرانے پر خاتون ڈپٹی ایس پی کا تبادلہ کردیا گیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے دوران ڈیوٹی اپنے افسر کی کال آنے پر وزیر کی کال ہولڈ کرائی۔
ریاستی وزیر نے خاتون ڈپٹی ایس پی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ان کا تبادلہ کرا دیا۔ معاملہ سامنے آنے پر پی ٹی پرمیشور نے پولیس افسر کا تبادلہ کرانے کا اعتراف کرلیا۔