تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مارچ 2016
وقت اشاعت: 23:45

نائیجیریا میں 3 خودکش دھماکے، 10 افرد ہلاک، 30 زخمی

جیو نیوز - ابوجا......نائجیریا میں تین خودکش دھماکوں میں 10 افرد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ نائیجیریا کے قصبے چی بوک میں خود کش حملہ آوروں نے تین مقامات پر حملے کیے، حملہ آوروں کا نشانہ قصبے میں لگنے والا ہفتہ بازار تھا۔

ایک خود کش حملہ آور نے قصبے کی داخلی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، دوسرے حملہ آور نے بازار میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑایا، تیسرے حملہ آور کو لوگوں نے پکڑ لیا لیکن اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.