تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 مارچ 2016
وقت اشاعت: 1:37

اقوام متحدہ کی افغانستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرامداد کی اپیل

جیو نیوز - نیویارک .........اقوام متحدہ نے افغانستان میں اس سال خطرے سے دوچار لاکھوں افراد کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے لگ بھگ 40 کروڑ ڈالر کی اپیل کی ہے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مارک بوڈن اور ملک کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے لائیو ٹیلی وژن نشریات کے دوران انسانی امداد کی اپیل کا اجرا کیا۔

عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ افغانستان کے لیے 2016 کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کا منصوبہ لاکھوں افراد کو خوراک اور دیگر ضروری اشیا فراہم کرے گا جس میں رہائش، صحت، غذا، صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی شامل ہوں گی۔

انہوںنے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ امداد دینے والے ممالک پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ملک کے کمزور عوام کی مدد کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.