تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:9

تارکین وطن کے حوالے سے ڈینش قانون پر اقوام متحدہ کی تنقید

جیو نیوز - نیویارک .........اقوام متحدہ نے ڈنمارک میں تارکین وطن کی قیمتی اشیا کو بحق سرکار ضبط کرنے کے انتہائی متنازع قانون پر تنقید کی ہے۔

ڈنمارک کی پارلیمنٹ میں ملک میں پناہ حاصل کرنے والے تارکین وطن کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ان کی قیمتی اشیا کو بحق سرکار ضبط کرنے کے ایک انتہائی متنازع قانون کی منظوری دے دی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کے ترجمان اسٹیفن ڈوجرک نے کہا ہے کہ پناہ گزین جنگ سے بھاگ کر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر یورپ پہنچ رہے ہیں اور ان سے رحم دلی سے پیش آنا چاہیے۔

ترجمان کے مطابق پناہ گزینوں کے بین الاقوامی قوانین کے تحت حاصل حقوق کا احترام کرنا چاہیے۔ادھر ڈنمارک کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ قانون ملک کے اس قانون سے مطابقت رکھتا ہے جس کے تحت سرکار سے مالی مدد اور دیگر مراعات وصول کرنے والے شہریوں کو ایک طے شدہ سطح سے زیادہ اپنے اثاثوں کو فروخت کرنا ہوتا ہے۔

ارکان پارلیمان نے اس تجویر کی بھی حمایت کی جس کے تحت تارکین وطن کو اپنے عزیزوں سے ملنے کے لیے طویل عرصہ انتظار کرنا پڑے گا۔نئے قانون کے تحت ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو ایک ہزار پونڈ تک کی مالیت کی قیمتی اشیاء اپنے پاس رکھنے کا حق حاصل ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.