10 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:41
امریکی طیارہ بردار جہاز خلیج اومان سے نکل جائے ،ایران
جیو نیوز - تہران ......... ایران کی بحریہ نے خلیج اومان میں موجود امریکا کے ایک طیارہ بردار بحری جہاز کو خبردار کیا ہے کہ وہ وہاں سے نکل جائے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیج اومان میں ایرانی بحریہ جنگی مشقیں کررہی ہے۔ایرانی بحریہ نے امریکی طیارہ بردار جہاز کو مشقوں کے علاقے کے قریب آنے پر یہ انتباہ جاری کیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ اس کے بعد امریکی بحری جہاز فوری طور پر وہاں سے پیچھے چلا گیا ہے اور اب صورت حال معمول پر آرہی ہے۔