تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:58

غرب اردن میں مزید 153 مکانات کی تعمیر کی منظوری

جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس.........اسرائیلی وزارت دفاع نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں قائم یہودی بستیوں میں مزید 153 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے تاکہ وہاں پر مزید یہودیوں کو آباد کیا جاسکے۔

اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ غرب اردن میں اسرائیلی وزارت دفاع نے ڈیڑھ سال کے بعد یہودی آباد کاروں کے لیے نئی تعمیرات کی منظوری دی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم کی ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی، اے ایف پی کو بتایا کہ وزارت دفاع کی جانب سے جن ڈیڑھ سو مکانوں کی تعمیر کی منطوری دی گئی ہے ان کے لیے شمالی سلفیت میں ارئیل یہودی کالونی اور بیت المقدس کے قریب غوش عتصیون کالونی کی جگہ کا تعین کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ غرب اردن میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے پچھلے 18 ماہ سے مزید مکانات کی تعمیر کا سلسلہ بند کردیا تھا مگر تازہ فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی ریاست غرب اردن میں غیرقانونی تعمیرات کا عمل جارنے رکھنے پر مصر ہے۔اور بہ ظاہر ایسے لگ رہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سخت گیر یہودی رہنمائوں اور یہودی آباد کاروں کے دبا میں آگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.