10 مارچ 2016
وقت اشاعت: 5:7
افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملہ، 5 طالبان ہلاک
جیو نیوز - کابل ......افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون نے میزائل سے حملہ کردیا۔
ڈرون حملے کے نتیجے میں 5طالبان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق حملے میں طالبان کا اہم کمانڈر قاری ہدایت اﷲ اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوا ہے۔