10 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:28
عالمیمعالات کا حل:امریکا، چین کے ساتھ ملکر کام کرے،چینی صدر
جیو نیوز - بیجنگ........چین کے صدر ژی جن پنگ نے امریکہ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عالمی معاملات کے حل اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے چین کے ساتھ کام کرے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے چین کے دورے پرآئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بدھ کے روز ملاقات میں کیا ۔چینی صدر نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین موجودہ باہمی تعلقات اور رابطوں تجارت، فوجی تعلقات، ثقافت ، عوامی روابط، سائبر سیکیورٹی ، ماحولیاتی تبدیلی اور ایران کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔
انہوںنے کہا کہ اگر امریکہ اور چین مشترکہ طور پر کام کریں تو مجموعی طور پر اس کے دنیاپر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔چینی صدر نے مزید کہا کہ بڑے اقدامات کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے علاقائی اور عالمی سطح کے معاملات پر گفتگو کرنی چاہیے ۔
جان کیری نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،پیر س میں عالمی ماحولیات معاہدے اور ایران کے جوہری معاملات کے حوالے سے دونوں ممالک کے مابین گفتگو کو تعمیر ی قرار دیا ۔جان کیری نےکہا کہ امریکی صدر اوباما عالمی امور کے تناظر میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔