10 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:44
چین کا سمندر میں تیرتے جوہری بجلی گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ بیجنگ......... چین نے 2020 تک اپنی ایٹمی توانائی کی استعداد دوگنا کرنے کے منصوبے کے تحت سمن
جیو نیوز - چائنا ایٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین زو دازے نے کہا ہے کہ ہم ایک”میرین فلوٹنگ پاور پلانٹ“بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ چین میرین ٹائم پاور بننا چاہے گا اور اس کے لئے اپنے سمندروں کے وسائل کا مکمل استعمال کرے گا۔
اس قسم کا ایک اورمنفرد ایٹمی پاور پلانٹ روس تعمیر کر رہا ہے۔چین نے دو سمندری جوہری پاور پلانٹس کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جن کو چائنا جنرل نیوکلیئر پاور کارپوریشن اور چائنا نیوکلئیر کارپوریشن بنائیں گی،ان پلانٹس سے ساحل کے قریب سمندروں پر موجود آئل اور گیس ڈرلنگ پلیٹ فارمز کے علاوہ دوسرے علاقوں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔