تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:19

روسی نژاد لڑکی سے جنسی زیادتی کی گئی،جرمن پردہ نہ ڈالے،روس

جیو نیوز - ماسکو.....روس نے الزام لگایا ہے کہ جرمنی میں ایک تیرہ سالہ روسی نژاد لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے، اس ضمن میں روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جرمنی اس معاملے پر پردہ ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔

دوسری جانب جرمنی نے خبردار کیا ہے کہ روس ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے مبہم معاملے پر واویلا نہ مچائے۔حکومت کے ترجمان شٹیفن زائیبرٹ نے روسی وزیرخارجہ کے بیان کے جواب میں کہا، ’اس واقعے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہاہے۔

‘‘روسی میڈیا نے بتایاکہ لیزانامی لڑکی گیارہ جنوری کو اپنے اسکول کے راستے سے لاپتہ ہو گئی تھی۔ بعد میں یہ لڑکی واپس آئی اور اُس نے اپنے والدین کے ہم راہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر یہ شکایت درج کرائی کہ اسے تین ’غیر ملکیوں‘ نے مشرقی برلن سے اغوا کیا اور ایک فلیٹ میں لے گئے، جہاں اسے تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.