11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 12:17
چیلینجر کے حادثے میں ہلاک ہونے والے خلابازوں کی برسی
جیو نیوز - واشنگٹن....... امریکا میں تیس سال قبل خلائی شٹل چیلینجر کے حادثے میں ہلاک ہونے والے خلابازوں کی برسی منائی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر ناسا نے چیلینجر حادثے میں ہلاک ہونے والے خلابازوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مریخ کی تسخیر کے عزم کا اعادہ کیاہے۔28جنوری 1986کو خلائی شٹل چیلینجر کے حادثے میں 7خلاباز ہلاک ہوگئے تھے۔
خلابازوں کی برسی کے موقع پر آرلنگٹن کے قومی قبرستان اورفلوریڈا میں کینیڈی اسپیس سینٹر میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ صدر بارک اوباما نے اپنے پیغام میں کہا کہ خلائی مہم جوئی مشکل ترین مہمات میں سے ایک ہیں ۔ اپالو ون سے لیکر چیلینجر اورکولمبیا تک ہمارے بہادرسائنسدانوں نے نئی سرحدوں کی دریافت کیلئے جانیں قربان کی ہیں۔