تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 12:33

امریکا کا لیبیا میں داعش کے خلاف فوجی آپشنز پر غور

جیو نیوز - طرابلس ........مریکا نے لیبیا میں داعش کے جنگجوئوں کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ۔

امریکی محمکہ دفاع کے پریس سیکریٹری پیٹر ک نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ لیبیا میں داعش کی بڑھتی ہوئی موجودگی تشویش کا سبب ہے۔امریکا اس گروپ کے عراق اور شام سے در آنے والے جنگجوو¿ں کے خلاف کارروائی کے لیے غور کررہا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ ہم لیبیا میں صورت حال خراب ہونے کے بعد سے فوجی آپشنز پر غور کررہے ہیں۔ہم تیار رہنا چاہتے ہیں اور محکمہ دفاع لیبیا میں داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ہمیشہ تیار رہنا چاہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.