تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:6

امریکی فوج کئی عشروں تک افغانستان میں رہے گی،وائٹ ہاؤس

جیو نیوز - واشنگٹن.......... وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکی فوج کئی عشروں تک افغانستان میں رہے گی۔

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا افغانستان سے اسٹراٹیجک تعاون طویل مدت تک جاری رہے گاان سے پوچھا گیا کہ ایک امریکی جنرل نے انٹرویو میں فوج کے کئی عشروں تک افغانستان میں رکھنے کی بات کی ہے ، تو جوش ارنیسٹ نے کہاکہ کابل میں موجود فوجی نہ صرف امریکی سفارتخانے کی حفاظت کریں گے بلکہ القاعدہ اور دیگر دہشتگردوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہاکہ اوباما انتظامیہ کی کوشش ہے کہ افغانستان سے امریکا پر ایک اور گیارہ ستمبر جیسا حملہ نہ ہو۔ایران کے متعلق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہاکہ تہران سے ایٹمی معاہدے کا مقصد ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن بنایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.